
پولیس کے مطابق جھلو تھانے کی حدود کچے کے علاقے گاؤں دانو چانڈیو میں کھیتوں کے درمیان راستہ نکالنے کے تنازع پر چانڈیو برادری کے دو گروپوں میں ایک بار پھر خونی تصادم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق جبکہ راہگیر خاتون سمیت 3افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جسکے باعث علاقے میں خوف ہر اس ہے ۔ پولیس کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کے بچل چانڈیو، سلطان چانڈیو، حاجن چانڈیو اور منظور چانڈیو سمیت چھ افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ دوسرے گروپ کے دو افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک کھیتوں میں کام کرنیوالی خاتون بھی زخمیوں میں شامل ہے





