
لارڈز ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ کے ہاتھوں 194 رنز کی شکست اور تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز میں شکست کے بعد لندن میں پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی ہنگامی بنیادوں پر میٹنگ منعقد ہوئی، جس کے بعد پاکستان کرکٹ میں ایک مرتبہ پھر بڑے فیصلوں کی بازگشت ہے۔
وکٹ کیپر محمد رضوان جو لیڈز ٹیسٹ کے بعد لارڈز ٹیسٹ میں بھی غیر ذمہ دارانہ انداز میں اپنی وکٹ گنوا کر پویلین لوٹے، ان کیساتھ بورڈ نے اوپنر امام الحق کو ہنگامی بنیادوں پر پاکستان روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
برمنگھم میں 9 ستمبر سے شروع ہونیوالے تیسرے ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے







