تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

نیپال میں تباہ کُن سیلاب، ہلاکتیں 903 ہو گئیں

نیپال کے سرحدی علاقے میں تباہ کُن سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 903 ہو گئی۔

نیپالی حکام کے مطابق نیپال میں ریلوں سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں، ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے 6 مقامات پر 933 کارکن پھنسے ہوئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ سرنگوں میں پھنسے ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے کارکنوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں

دوسری جانب نیپالی وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ سیلاب کے بعد تعلیمی اداروں کے 200 سے زائد طلبہ لاپتہ ہیں۔

نیپالی حکام کے مطابق کئی لاشیں سیلابی ریلے میں بہہ کر متاثرہ علاقے سے تقریباً 100 کلو میٹر دور میدانی علاقوں سے ملیں، جبکہ مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ہے۔

سیلاب سے اسکولوں، اسپتالوں، پن بجلی گھروں، سڑکوں، پلوں اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

نیپالی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ملک کو عمومی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں غیر ملکی مدد کی ضرورت نہیں، تاہم ٹنلز میں پھنسے افراد کو نکالنے، خصوصی تکنیکی امداد، ٹرانسپورٹ اور لاشوں کو محفوظ رکھنے اور ان کی شناخت کے لیے بیرونی تعاون درکار ہے

جواب دیں

Back to top button