تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

ایرانی فوج کا امارات کے المنہاد ایئر بیس پر ڈرون حملے کا دعویٰ

ایرانی جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں ایران نے اردن کے بعد متحدہ عرب امارات میں بھی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے المنہاد ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی اہلکاروں اور ہیلی کاپٹروں کو ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی فوج نے کہا ہے کہ یہ حملہ جزیرہ لارک پر پاسدارانِ انقلاب کے اہلکاروں اور ایرانی شہریوں کی شہادت کے جواب میں کیا گیا

ایران نے جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تصدیق بھی کی ہے۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جزیرہ لارک پر امریکی حملے کے جواب میں اردن میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

ادھر اردن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ فضائی حدود میں داخل ہونے والے 8 میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے آبنائے ہرمز پر فضائی دفاعی میزائلوں سے امریکی ڈرون مار گرانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button