تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

امریکی صدر ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی جنگ چھیڑ کر جھیل اونٹاریو کو جھیل امریکا کا نام دے دیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا سے تجارتی جنگ چھیڑ کر جھیل اونٹاریو کو جھیل امریکا کا نام دے دیا۔

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت محکمہ داخلہ کو جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرکے ’جھیل امریکا‘رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

یہ دوسری آبی گزرگاہ ہے جس کا نام ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں دوبارہ واپسی کے بعد تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

اوول آفس میں حکم نامے پر دستخط کے موقع پر امریکی وزیر داخلہ ڈگ برگم، تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر اور وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر بھی موجود تھے۔

 

ٹرمپ نے دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ہم جھیل اونٹاریو کا نام تبدیل کرنے جا رہے ہیں، اور یہ تبدیلی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی۔

 

ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ خلیج اور جھیل کا نام تو بدل دیا اب سمندر کا نام بدلنا رہ گیا ہے ، ممکن ہے بحراوقیانوس اور بحرالکاہل کا نام ہی بدل دیں۔

 

حکم نامے کے تحت برگم اور محکمہ داخلہ کو وفاقی حکومت کے جغرافیائی ناموں کے نظام میں جھیل کا نام تبدیل کرکے جھیل امریکا کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 

ٹرمپ نے اپنے گزشتہ دورِ اقتدار کے بعد وائٹ ہاؤس میں واپسی کے پہلے ہی روز ’’امریکی عظمت کو خراجِ تحسین پیش کرنے والے ناموں کی بحالی‘‘ کے عنوان سے ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت خلیج میکسیکو کا نام تبدیل کرکے ’’خلیج امریکا‘‘ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

 

امریکی حکومت کے جغرافیائی ناموں اور مقامات سے متعلق ڈیٹا بیس میں بھی اب اس جھیل کا نیا نام شامل کیا جائے گا، جو کینیڈا کے صوبے اونٹاریو اور امریکی ریاست نیویارک کے درمیان واقع ہے۔

 

یہ اقدام ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکا اور کینیڈا کے درمیان تجارتی کشیدگی اور ٹیرف کے معاملے پر تنازع جاری ہے

جواب دیں

Back to top button