
پاک کویت "پروٹوکول معاہدہ 2026” پر دستخط سے متعلق وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت پاک فوج کویت کی افواج کو مختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرے گی۔
وزارت دفاع کے مطابق معاہدے میں تربیت، استعدادِ کار میں اضافہ، سرحدی انتظام اور دفاعی تعاون کے دیگر باہمی طور پر طے شدہ شعبے شامل ہوں گے۔
کویتی وزیر دفاع کی قیادت میں وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا، وفد میں کویتی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد درج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔
کویتی وفد نے وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، اس کے علاوہ کویت کے وزیردفاع شیخ عبداللہ کی سربراہی میں وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
وفد میں کویتی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل خالد دراج سعد الشریعان بھی شامل تھے۔ کویتی وفد نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔







