تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات کرا دی گئی: جیل ذرائع

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات کرا دی گئی۔

 

اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کرنے والوں میں بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابھی مہر النسا مانیکا شامل تھیں، ملاقات میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کے علاج اور صحت سے متعلق بات کی گئی

جواب دیں

Back to top button