تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شعبۂ امراضِِ قلب میں نمایاں خدمات، چینی پروفیسر کو ستارۂ پاکستان عطاء

صدر آصف علی زرداری نے چین کے پروفیسر پان ژیانگ بن کو ستارۂ پاکستان عطاء کر دیا۔

اعلامیے کے مطابق پروفیسر پان ژیانگ بن کو شعبۂ امراضِ قلب میں نمایاں خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

پروفیسر پان ژیانگ نے پاکستان میں علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی میں نمایاں کام کیا ہے

پروفیسر پان ژیانگ بن نے جنوری 2025ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، انہوں نے اور ان کی ٹیم نے پاکستان میں پیدائشی دل کے مریض بچوں کا علاج کیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button