تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح ہیں، عمانی میزبانوں کی پُرتپاک مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔

ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ عمان میں ہونے والی گفتگو میں ہرمز میں محفوظ ٹرانزٹ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمانی میزبانوں سے دو طرفہ معاملات اور علاقائی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آل سعید اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ملاقات ہوئی تھی

جواب دیں

Back to top button