
ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وفد کا استقبال کیا۔ دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بعد ازاں ایرانی وزیرخارجہ مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ان کی ترجیح ہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ وہ ان شہروں کے بروقت دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ دورے کا مقصد دوطرفہ معاملات پرشراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے







