تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پاکستان میں عید کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا۔

 

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

 

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کے جائزے کے بعد عیدالفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرے گی۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا تھا۔

 

سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے اعلان کیا تھا کہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، مملکت میں عیدالفطر جمعہ 20 مارچ کو ہوگی

جواب دیں

Back to top button