
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی میڈیا کی ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ واشنگٹن نے صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ذریعے تہران سے دوبارہ رابطہ قائم کیا ہے۔
عباس عراقچی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر لکھا کہ ’میرا سٹیو وٹکوف سے آخری رابطہ اُس وقت ہوا تھا جب ان کے مالک (ٹرمپ) نے ایران پر ایک اور غیر قانونی فوجی حملے کے ذریعے سفارت کاری کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔







