تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 18خوارج ہلاک

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی اسپانسرڈ 18خوارج کو ہلاک کر دیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 24 فروری کو بلوچستان کے ضلع ژوب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 25 فروری کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب میں ایک جامع کلیئرنس آپریشن کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے چھپے ہوئے عناصرکی تلاش کیلئے کیا گیا۔آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کو مختلف راستوں پر ٹریس کیا۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خواج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی اسپانسرڈ 10 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج اس علاقے میں دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں موجود کسی بھی بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے

جواب دیں

Back to top button