
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تعریف کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’ہیڈ آف پاکستان‘ کہتے ہوئے ایک قابل احترام شخصیت قرار دیا اور کہا کہ پاکستانی قیادت نے کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔
منگل کو فلوریڈا میں وزیرِ جنگ اور وزیرِ بحری امور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مداخلت کر کے ایک بڑی تباہی کو روکا اور اس عمل سے تقریباً ایک کروڑ افراد کی جانیں بچیں۔
ٹرمپ نے کہا: ”ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جوہری جنگ کو روکا۔ ہیڈ آف پاکستان، انتہائی معزز فیلڈ مارشل اور پاکستان کے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے 10 ملین جانیں بچائیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق دنیا میں اب تک وہ آٹھ جنگیں رکوا چکے ہیں، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ بھی شامل تھی







