
معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کے خلاف ہیں کہ ریاست کے خلاف مسلح جدوجہد ہو۔
مجلس اتحاد امت پاکستان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے تقاضے کے مطابق وفاقی شرعی عدالت میں علماء کا تقرر کیا جائے۔
مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی معاہدے جب تک پارلیمنٹ میں پیش ہو کر قانون نہ بنیں ان کی حثیت نہیں ہوتی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قاری حنیف جالندھری نے کہا کہ مجلس اتحاد امت کا مقصد امت کا اتحاد اور مسائل پر یکساں مؤقف اختیار کرنا ہے۔







