تازہ ترینخبریںپاکستان

قبضہ مافیا اور پلاٹس کے فراڈ کرنیوالوں کیخلاف سخت قانون سازی کی تیاری

صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے بورڈ آف ریونیو میں ہونے والے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہاؤسنگ اسکیموں کی منظوری سے متعلق سافٹ ویئر تیار کر رہا ہے۔

اجلاس میں ڈیجیٹل ریونیو ریکارڈ، این او سیز کی فراہمی سمیت دیگر امور 90 روز میں نمٹانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔

غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تشہیر روکنے، پراپرٹی ڈیلرز کو رجسٹرڈ کرنے، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس اور اثاثہ جات منجمد کیے جانے کے بارے میں بھی سفارشات پیش کی گئیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ سیلابی پانی کی گزرگاہوں پر آبادکاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیموں اور جعلی فائل سسٹم کے خلاف عوامی شکایات کا تدارک کیا جائے گا

جواب دیں

Back to top button