
بحرین میں بھارتی ٹیم کی جانب سے کبڈی کھیلنے والے عبیداللّٰہ راجپوت کا بیان سامنے آگیا۔
عبیداللّٰہ راجپوت نے کہا کہ ’ہر سال یہ ٹورنامنٹ بحرین میں ہوتا ہے، پہلے بھی اس کپ میں شرکت کر چکا ہوں، پہلے جس ٹیم سے کھیلا تھا انہوں نے اس بار نہیں بلایا مجھے دوسری ٹیم نے بلایا تو وہاں چلا گیا۔‘
انہوں نے کہا کہ حلفاََ کہتا ہوں کہ ’مجھے پتہ نہیں تھا کہ ٹیموں کا نام بھارت اور پاکستان رکھا جائے گا، گراؤنڈ میں داخل ہو رہا تھا تو دوستوں نے کہا کہ آپ بھارت کی طرف سے کھیل رہے ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ ’کمینٹیٹر کو کہا کہ وہ اعلان کر کے کہے کہ یہ بھارت پاکستان کا میچ نہیں ہے بلکہ لوکل کپ ہے، وہاں جا کر بھارت پاکستان کے نعرے لگے، میرے ذہن میں ایسی کوئی بات نہیں تھی کہ نعرے لگیں گے اور جھنڈے لہرائے جائیں گے۔‘
عبیداللّٰہ راجپوت نے کہا کہ ’یہ صرف ایک کپ ہے بلکہ ورلڈکپ نہیں تھا اور نہ ایسے ورلڈ کپ ہوتا ہے، اگر ورلڈ کپ ہوتا تو میں ضرور پاکستان سے کھیلتا، میں پاکستانی ہوں، پاکستان پر جان بھی قربان ہے، کچھ لوگوں نے منفی کمنٹس بھی کیے۔







