
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ صوبے کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا امکان ہے۔ ادارے کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں حدِ نگاہ بری طرح متاثر ہو سکتی ہے جس سے حادثات کا خطرہ بڑھ جائے گا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خصوصاً رات 12 بجے سے صبح نو بجے تک۔ انھوں نے کہا کہ ڈرائیور فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم رکھیں اور گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
اتھارٹی نے مزید کہا کہ معمر افراد، بچے اور سانس کے مریض غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ موٹر ویز پر سفر سے اجتناب کریں اور موٹر وے پولیس کی ہدایات پر عمل کریں ۔







