
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے وینزویلین ہم منصب ایوان گل سے ٹیلی فون پر بات چیت میں وینزویلا کی موجودہ مشکل صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
چینی وزیر خارجہ نے گفتگو میں کہا کہ چین تمام یکطرفہ دھونس آمیز رویوں کی مخالفت اور تمام ملکوں کے اپنی خودمختاری و قومی وقار کے دفاع کی حمایت کرتا ہے۔
امریکی صدر کی جانب سے وینزویلا آنے جانے والے پابندیوں میں شامل تیل بردار جہازوں کی مکمل ناکہ بندی کے حکم پر ردعمل دیتے ہوئے وانگ ژی نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھی وینزویلا کے جائز حقوق اور مفادات کے دفاع کی حمایت کرے۔
اس موقع پر وینزویلا کے وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومت اور عوام مضبوطی سے اپنے ملک کی خودمختاری اور آزادی کا دفاع کریں گے، طاقت کی سیاست اور کسی دھمکی کو قبول نہیں کریں گے۔







