تازہ ترینخبریںفن اور فنکارپاکستان

ندا نے مجھے کہا کہ پہلے امبانی بنو، پھر دوسری شادی کے بارے میں سوچنا ، یاسر نواز

حال ہی میں انہوں نے نجی میڈیا سے گفتگو کی اور فضا علی کے ساتھ ہونے والے حالیہ تنازع پر وضاحت دینے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

 

دوران انٹرویو یاسر نواز سے سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ ندا نے دوسری شادی کے لیے آپ کے سامنے ایک خاص شرط رکھی تھی؟

 

انہوں نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں، یہ سچ ہے، ندا نے مجھے کہا کہ پہلے امبانی بنو، پھر دوسری شادی کے بارے میں سوچنا۔ میں امبانی بننے کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں، لیکن یہ تقریباً ناممکن لگ رہا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں واضح کر دوں کہ یہ سب مذاق ہے، صرف تفریح کے لیے کہہ رہا ہوں اور دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

جواب دیں

Back to top button