تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مقبول فلم دھرندھر کے مشہور ترین گانے کا مطلب کیا ہے ؟

بولی ووڈ فلم ’دھرندھر‘ کے گانے ”FA9LA“ نے دیکھتے ہی دیکھتے بھارتی عوام اور دنیا بھر میں اتنی مقبولیت حاصل کی ہے کہ یہ صرف فلم تک محدود نہیں رہا۔

اب یہ گانا اتنا مقبول ہو رہا ہے تو سب یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ آخرکار FA9LA کے عربی بول کا کیا مطلب ہے؟

 

فلم کے برعکس FA9LA خود میں کوئی جارحیت نہیں رکھتا۔ اس گانے کا اصل پیغام جشن منانے، ڈانس کرنے اور لمحے کو انجوائے کرنے کے بارے میں ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ اس گانے کی مشہور ترین لائنز کا کیا مطلب ہے:

”Ya Akhi Dus Dus ’Indi Khosh Faslah/Ya Akhi Tfuz Tfuz Wallah Khosh Raqsah“
(بھائی، پوری طاقت سے جاؤ، میں نے ایک زبردست بیٹ ڈراپ کیا ہے! بھائی، تم ضرور جیتو گے، میں قسم کھاتا ہوں، یہ رقص واقعی شاندار ہے۔)

”Helu-Helu Zayn Makanah Helu/Il-Decoration Malah Helu“
(یہ جگہ کتنی دلکش اور حسین ہے۔ یہاں کی سجاوٹ بھی بہت عمدہ ہے۔)

”Sweeli Raqset Il-Marshmallow/Rabi’na Hafouh Kilah Kamil Killoh“
(میرے لیے مارش میلو رقص کرو، ہمارے رب نے سب کچھ کامل بنایا ہے۔)

”Rfeejak Tayeh Jetfah Kan Yehizzah Hizz/Yai Min Zaman Awwal Layl“
(تمہارا دوست کھو چکا ہے، اس کا کندھا ہل رہا ہے، یہ سب کچھ پرانے وقتوں کی بات ہے۔)

”Ambay Shfeeh ’Abboudi Yodhah/Lana Ihna Shayleen Hal-Laylah Yaba Sheel“
(دیکھو، عبودی پکار رہا ہے! ہم یہ رات گزار رہے ہیں – چلو، چلیں۔)

”Agool A’tini Raqsa Tiggli Sarnay/Agool A’tini Raqsa Akel Metay“
(میں کہتا ہوں، میرے لیے رقص کرو، یہ مجھے خوشی دیتا ہے! میں کہتا ہوں، میرے لیے رقص کرو، مٹھائیاں کھاؤ!)

”Agool Sweeli Raqsa, Hello Goodbye!/Zeidli Shakar Wayed W Ana Ashrab Shay“
(میں کہتا ہوں، میرے لیے رقص کرو، ہیلو اور گڈ بائے! شکر کو اور بڑھاؤ ، میں چائے پی رہا ہوں)

جواب دیں

Back to top button