
سابق وزیرِ اعظم اور پاکستان کے تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو جن حالات میں جیل میں رکھا گیا ہے کہ وہ انتہائی شرمناک ہے۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے سکائی نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں قاسم کا کہنا ہے کہ ان کے والد کو پینے کے لیے گندا پانی دیا جاتا ہے جب کہ کھانے کا معیار بھی انتہائی خراب ہے۔
انھوں نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو اپنے ذاتی معالج تک رسائی حاصل نہیں۔
سلیمان کا دعویٰ ہے کہ ان کا والد کو اس کوٹھری میں رکھا گیا ہے جس میں سزائے موت کے قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اِن چھوٹی چھوٹی کوٹھریوں میں بمشکل دن کی روشنی آتی ہے اور اکثر بجلی بھی کاٹ دی جاتی ہے۔






