تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

ہوٹل میں پارٹی کے دوران پولیس کا چھاپہ، فرار کی کوشش میں لڑکی لوہے کی سلاخوں پر گر کر زخمی

بھارت کے شہر بنگلورو میں 21 سالہ لڑکی ہوٹل کی بالکونی سے گر کر شدید زخمی ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2 روز قبل بنگلورو کے ایک ہوٹل میں 4 مرد اور 4 خواتین نے ہوٹل کا ایک کمرہ بک کروایا تھا ، بک کیے گئے کمرے میں رات بھر تیز میوزک کے ساتھ ڈانس پارٹی جاری تھی۔

صبح 5 بجے کے قریب ہوٹل کے کمرے کے تیز میوزک کے شور سے تنگ قریبی رہائشیوں نے پولیس کو شکایت کر دی۔
جس کے بعد پولیس کے ہوٹل پہنچنے پر 21 سالہ وشنوی نے بالکونی میں لگے پائپ کے ذریعے کمرے سے بھاگنے کی کوشش کی، اسی دوران وشنوی اپنا توازن کھوبیٹھی اور ہوٹل کے گراؤنڈ میں لگی لوہے کی سلاخوں پر گرپڑی۔

حادثے کے فوری بعد وشنوی کو اس کے دوستوں کی جانب سے نزدیکی اسپتال لے جایا گیا، بتایا جاتا ہے کہ حادثے میں لڑکی کو سر، ہاتھوں اور پیروں پر شدید قسم کی چوٹیں آئی ہیں، وشنوی فی الحال آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔

جواب دیں

Back to top button