
16 دسمبر کا دن پاکستان بھر کے شہریوں کے لیے غم و اندوہ کا دن ہے، جب سال 2014 میں آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردوں نے حملہ کر کے 132 معصوم بچوں، اساتذہ اور دیگر عملے کے افراد سمیت مجموعی طور پر 147 جانیں لی تھیں۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کر کے کالعدم ٹی ٹی پی کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ حملے میں ملوث 6 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا تھا جنہیں بعد ازاں موت کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
اس سانحے نے نہ صرف پشاور بلکہ پورے ملک کو غم کے سائے میں ڈبو دیا تھا اور آج بھی اس واقعے کا زخم عوام کے دلوں میں تازہ ہے۔
ملک بھر میں سانحہ آرمی پبلک اسکول کی یاد میں آج دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں والدین اور لواحقین نے اپنے شہید بچوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلی نکالی۔







