تازہ ترینجرم کہانیخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

سڈنی دہشتگردی واقعہ : دہشتگردوں کو قابو کرنیوالے احمد کیلئے بڑے انعام کا اعلان

بونڈی بیچ پر فائرنگ کے واقعے کے دوران حملہ آور سے بندوق چھیننے والے احمد کیلئے ارب پتی سرمایہ کار بل ایکمین نے بڑے انعام کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہودی سرمایہ کاری بینکر بل ایکمین نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ ’کیا کوئی تصدیق شدہ فنڈ قائم کرسکتا ہے تاکہ انہیں اور ان کی فیملی کو انعام دیا جاسکے؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فنڈ کے تحت بل ایکمین کی جانب سے احمد کیلئے ایک لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا گیا ہے، دوسری جانب اس فنڈ ریزر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20 لاکھ ڈالر جمع ہوچکے ہیں۔

احمد الاحمد کے والدین کے مطابق واقعے کے دوران ان کے بیٹے کے کندھے میں 4 سے 5 گولیاں لگیں جن میں سے کئی اب بھی اس کے جسم میں پیوست ہیں تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے

جواب دیں

Back to top button