
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کر کے 15 افراد کو ہلاک کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، حملہ آوروں کے نام ساجد اور نوید اکرم ہے۔
اس سے قبل نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا تھا کہ دونوں حملہ آور باپ بیٹے ہیں۔ پولیس کے مطابق، 50 سالہ حملہ آور مارا کا چکا ہے جبکہ اس کے بیٹے کی حالت تشویش ناک ہے-
آسٹریلیا کے وزیرِ داخلہ ٹونی برک کا کہنا ہے کہ مارا جانے والا 50 سالہ حملہ آور 1998 میں بیرونِ ملک سے سٹوڈنٹ ویزا پر آسٹریلیا آیا تھا۔
آسٹریلوی وزیر کا کہنا ہے کہ 2001 میں اس نے پارٹنر ویزا حاصل کیا اور بعد ازاں اسے ریزیڈنٹ ریٹرن ویزے ملے۔
دوسرا حملہ آور جو کہ مارے جانے حملہ آور کا بیٹا ہے زیرِ حراست ہے اور ٹونی برک کے مطابق وہ آسٹریلیا میں ہی پیدا ہوا تھا۔







