تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بونڈائی حملے میں مارے جانے والے افراد کون ہیں؟

اتوار کے روز سڈنی کے ساحل بونڈائی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 15 افراد میں ایک دس سالہ بچی، ایک ہولوکاسٹ میں بچ جانے والا شخص اور دو راہب شامل ہیں۔

اس حملے میں مارے والے افراد وہاں یہودیوں کے تہوار ہنوکا کی پہلے دن کی تقریب میں شامل ہونے آئے تھے۔

10 سالہ مٹلڈا

حکام نے تصدیق کی ہے مرنے والوں میں ایک 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا نے اس کی شناخت مٹلڈا کے نام سے کی ہے۔

ارینا گڈہیو مٹلڈا کی سابقہ ​​ٹیچر ہیں اور وہ لڑکی کی ماں کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کا کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ مٹلڈا کو ’ایک خوش مزاج اور پرجوش بچی کے طور پر جانتی تھیں جو اپنے آس پاس ہر کسی کے لیے روشنی کی ایک کرن کی مانند تھی۔

ہارمونی رشین سکول آف سڈنی نے بھی تصدیق کی کہ مٹلڈا ان کی سکول کی طالبہ تھی۔

راہب ایلی شلانگر

41 سالہ ایلی شلانگر بونڈائی کے راہب کے طور پر بھی جانے جاتے تھے،

شلانگر اتوار کے روز منعقدہ ہنوکا کی تقریب کے منتظمین میں سے ایک تھے۔

برطانوی نژاد راہب کی موت کی تصدیق ان کے کزن راہب زلمان لوئس نے کی۔ شلانگر کے پانچ بچے تھے۔

ڈین الکیم

فرانسیسی شہری ڈین الکیم کی موت کی تصدیق فرانس کے وزیر خارجہ جین نول بیروٹ نے کی ہے،

الکیم کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق، این بی سی یونیورسل کے لیے آئی ٹی تجزیہ کار کے طور پر کام کر رہے تھے اور گذشتہ سال ہی آسٹریلیا آئے تھے۔

الیگزینڈر کلیٹ مین

الیگزینڈر کلیٹ مین ہولوکاسٹ سے بچ جانے والوں میں شامل تھے۔ وہ یوکرین سے آسٹریلیا آئے تھے۔

الیگزینڈر کی اہلیہ لاریسا کلیٹ مین نے اتوار کو سڈنی کے ایک ہسپتال کے باہر صحافیوں کو بتایا، ’میرا کوئی شوہر نہیں ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی لاش کہاں ہے۔ کوئی بھی مجھے کوئی جواب نہیں دے سکتا۔

جواب دیں

Back to top button