
لاہور: پنجاب حکومت نے بسنت کا تہوار منانے کی اجازت دے دی۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق بسنت کا تہوار فروری کی 6 ، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ان دنوں میں کسی کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں ہوگی، پتنگوں اور ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ بسنت کے موقع پر کسی کو فائرنگ اور ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی







