تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

نےکبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں ، بیرسٹر گوہر

مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، کچھ لوگ آگ لگوانا چاہتے ہیں اور وہ لوگ اس بات کے خواہشمند ہیں کہ ادارے اور پی ٹی آئی کے درمیان مس انڈر اسٹینڈنگ برقرار رہے۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ انہوں نےکبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، ہم چاہتے ہیں حالات بہتر ہوں اور معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں۔

انہوں نے کہا ہم ادارے کے کردار کو سراہتے ہیں، ہمیشہ سے اس کی تائید کی ہے، تحریک انصاف کا ہمیشہ سے مؤقف ہے کہ مضبوط فوج پاکستان کی ضامن ہے۔

جواب دیں

Back to top button