
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے رانا ثنا نےکہا کہ پی ٹی آئی کو متعدد بار مذاکرات کی پیشکش کی لیکن وہ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے، اگر یہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرتے تو سیاسی درجہ حرارت نیچے آسکتا تھا۔
رانا ثنا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے لوگ وہی بات کر رہے ہیں جو بھارت کر رہا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف میں تقریباً 80 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پالیسی اور سیاست سے متفق نہیں







