تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

شکارپور:پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، 9 ہلاک، خاتون ڈی ایس پی زخمی

شکارپور میں پولیس مقابلے کے دوران 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ مقابلے میں دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔

ایس ایس پی شکار پور کے مطابق شکار پور کے علاقے منچر شیخ میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا تو ڈاکوؤں کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس پر پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران 9 ڈاکوؤں کو ہلاک کیا جا چکا ہے، ڈاکوؤں سے مقابلہ تاحال جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کے علاوہ ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button