تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال بیت گئے

بابری مسجد کی شہادت کو 33 سال مکمل ہوگئے، 6 دسمبر 1992 کو انتہا پسند ہندوؤں نے ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کردیا تھا۔

 

انتہا پسند حملہ آوروں کا تعلق بی جے پی، آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل سے تھا، انہوں نے کلہاڑوں، ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے بابری مسجد کو نشانہ بنایا تھا۔

 

بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں کی طرف سے شدید احتجاج اور مزاحمت کی گئی، فسادات کے نتیجے میں 2000 سے زائد مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

 

ایل کے ایڈوانی اور منوہر جوشی انتہاپسند ہندوؤں کو بابری مسجد شہید کرنے کیلئے اشتعال دلاتے رہے۔ 2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماؤں سمیت 68 لوگوں کو موردالزام ٹھہرایا گیا تھا۔

جواب دیں

Back to top button