
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزے کا اعلان کردیا۔
یہ اعلان نئی دہلی میں منعقدہ بھارت روس سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیراعظم مودی نے اعلان کیا کہ جلد ہی روسی شہریوں کے لیے 30 روزہ مفت ای ٹورسٹ ویزا اور 30 روزہ گروپ ٹورسٹ ویزا متعارف کرایا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بھارتی دورے پر آئے روسی صدر پیوٹن کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات میں دفاع اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی غور کیاگیا







