
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں اور وہ جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ بات نہیں کرنا چاہتے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، وزیراعظم نے کہا کہ میثاق استحکام پاکستان پر اتفاق کر لیں مگر پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہے وہ نہیں کرنا چاہتے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہاؤس اپنا مؤقف پیش کرے لیکن ہم سمجھتے ہیں قانون کے مطابق ملاقات ہوگی، اڈیالہ میں امن و امان خراب کرنے یا کسی تحریک کو چلانے کی اجازت نہیں۔







