تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

معین خان کے انتقال کی جعلی خبر ، MQM رہنما نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی

سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جعلی خبروں پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی۔

ایوان میں موجود ارکان نے فوری طور پر انہیں روکتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کپتان 54 سالہ معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر گردش کی جس پر معین خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button