تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز مقرر

وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف وچیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدربھجوائی تھی۔

اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز 5 سال تقرری کی منظوری دی۔

صدرمملکت نے ائیرچیف مارشل ظہیر احمد سدھو کی مدت ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق ایئر چیف کی توسیع شدہ مدت ملازمت 19مارچ2026 سے شروع ہوگی۔

صدر مملکت نے چیف آف آرمی اسٹاف، چیف آف ڈیفنس فورسز کے کامیاب مدت ملازمت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

جواب دیں

Back to top button