تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

این ایف سی اجلاس: 6 سے 7 ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ، ذرائع

قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس نے 6 سے 7 ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جن میں سابق فاٹا کے معاملے پر الگ ورکنگ گروپ بھی شامل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایف سی کا آئندہ اجلاس 8 یا 15 جنوری کو ہوگا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوا ہے کہ گروپس بنیں گے جو مالیاتی امور کو لے کر آگے بڑھیں گے۔

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ گروپس بنانے کی تجویز ہے جو مختلف امور کو طے کرے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 6 سے 7 گروپس بنیں گے ان کے اوپر ایک الگ سے گروپ ہے، ایک ورکنگ گروپ فاٹا کے حوالے سے ہے کہ کیسے اس کو مالیاتی ڈھانچے میں شامل کیا جائے۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کسی پر دباؤ نہیں ڈالا گیا، سب کی بات سنی گئی، تمام نے اتفاق کیا کہ معاملات کو مل کر آگے لے کر چلیں گے۔ صوبوں کے حصے میں کمی کی کوئی بات نہیں ہوئی۔

جواب دیں

Back to top button