تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بھارت: تیز رفتار ی نے جان لے لی، 18 سالہ وی لاگر کا سر دھڑ سے جدا

بھارتی گجرات کے شہر سورت میں خوفناک حادثے میں 18 سالہ وی لاگر پرنس پٹیل المعروف پی کے آر بلاگر جان کی بازی ہار گیا۔

حادثے کے وقت وہ اپنی KTM Duke 390 موٹر سائیکل مبینہ طور پر 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پرنس گریٹ لائنر برج سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور سڑک پر گرپڑا، موٹر سائیکل سیکڑوں میٹر تک ڈیوائیڈر سے ٹکراتی ہوئی آگے بڑھتی رہی تھی جبکہ پرنس زمین پر کئی بار ٹکراتا رہا، اس خوفناک تصادم میں اس کا سر دھڑ سے جدا ہوگیا۔

جواب دیں

Back to top button