تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

حالیہ عرصے میں بلوچستان میں 100 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ، اعلیٰ حکام بلوچستان

بدھ کو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت انسداد دہشتگردی سے متعلق ہونے والے ایک اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ ’صوبے کے شمالی علاقوں میں 100 شدت پسندوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے جبکہ ضلع کچھی میں 200 سے زائد آپریشنز کیے جا چکے ہیں۔‘

 

وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں قومی اور صوبائی ایکشن کمیٹیوں کے طے شدہ اہداف، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ حمزہ شفقات نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شدت پسندوں کے خلاف مربوط اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب دیں

Back to top button