تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

چالان کا خوف :گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو وائرل

پنجاب میں بغیر لائسنس اور ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا اور موٹر سائیکلیں بھی ضبط کی گئیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ اس کریک ڈاؤن کا مقصد سڑک پر لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اور کم عمر افراد کو ڈرائیونگ سے روکنا ہے۔

عوام اس کریک ڈاؤن پر دلچسپ میمز کے ذریعے اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک آدمی ناصرف خود ہیلمٹ پہن کر گدھا گاڑی چلا رہا ہے بلکہ اس نے اپنے گدھے کو بھی ہیلمٹ پہنایا ہوا ہے۔

جواب دیں

Back to top button