تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

پنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دے دی

پنجاب حکومت نے 25 برس بعد پتنگ بازی کی اجازت دیدی، بسنت منانے کی مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق خلاف ورزی پر قید اور جرمانے کی سزائیں مقرر کی گئی ہیں، 18 سال سے کم عمر بچے پتنگ بازی نہیں کرسکیں گے، خلاف ورزی پر والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔

جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کے قانون کی پہلی خلاف ورزی پر 50 ہزار جبکہ دوسری بار 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ عدم ادائیگی جرمانہ پر والد یا سرپرست کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی، پتنگیں رجسٹرڈ دکانداروں سے ہی خریدی جاسکیں گی۔

جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق صرف دھاگے سے بنی ڈور سے ہی پتنگ بازی کی اجازت ہوگی

جواب دیں

Back to top button