تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

جہیز نہ ملنے پر سسرالیوں نے 24 گھنٹوں میں دلہن کو گھر سے نکال دیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلے سسرالیوں نے دلہن پر اپنے میکے سے موٹر سائیکل یا دو لاکھ روپے لانے کا دباؤ ڈالا، دلہن کے انکار پر بعد ازاں اِسے گھر سے نکال دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی 29 نومبر کو ہوئی تھی جبکہ شادی کے اگلے روز رخصت ہو کر دلہن جب اپنے سسرال پہنچی تو اِسے استقبال کے بجائے مطالبات اور طعنوں کا سامنا کرنا پڑا۔

سسرالیوں نے دلہن پر دباؤ ڈالا کہ وہ اپنے شوہر کے لیے کچھ نہیں لائی اور فوراً موٹر سائیکل یا اس کے بدلے دو لاکھ روپے لانے کو کہا، اس دوران سسرالیوں نے دلہن کے زیورات اور شادی پر ملنے والی نقدی بھی چھین لی اور اسے زد و کوب کرنے کے بعد گھر سے نکال دیا۔

جواب دیں

Back to top button