تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہو سکتی تھی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ جنوبی ایشیا کے ممالک کو اپنے مسائل کے حل کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، مشترکہ خوشحالی کے لیے علاقائی روابط اہم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 78 برس سے مستقل امن جنوبی ایشیا سے غائب ہو چکا ہے، خطہ تین جوہری طاقتوں پر مشتمل ہے، یہ طاقتیں مسلسل ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جموں کشمیر جیسے دیرینہ حل طلب مسائل خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، اعتماد کی کمی، بالادستی کی خواہش، ہائپر نیشنل ازم کے فروغ نے علاقائی لینڈ اسکیپ پر بوچھ ڈال رکھا ہے، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اقدام ان کے باہمی منسلکی اور ترقی کا عکاس ہے۔

جواب دیں

Back to top button