
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آئین میں ایسی کوئی ترمیم نہیں ہونے دے گی جو 1973 کے آئین کی رو کے منافی ہو ۔
27ویں ترمیم کے ذریعے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔ ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 1973 کے آئین کی روح کے ساتھ کھڑی ہے اور تاریخ گواہ ہے کہ اس پارٹی نے ہمیشہ اس آئین کی حفاظت کی ہے ۔
جہان پاکستان ” کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت جوآئینی اقدامات کیے جا رہے ہیں وہ بے نظیر بھٹو شہید کی جانب سے کیے گئے میثاق جمہوریت کے مطابق ہیں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ 27 ویں ترمیم سے متعلق تمام جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کو ختم کرنے کے سلسلے میں پیپلز پارٹی نے اس کی شدید مخالفت کی ہے اور اس امر کو دہرایا کہ صوبائی خود مختاری ہر صورت میں قائم رہنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے قانونی معاملات میں مدد حاصل ہوگی اور کیسز کو جلد نمٹانے میں مدد ملے گی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور اس کو مضبوط تر بنائیں تاکہ اپنے وطن کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کا دفاع مزید مضبوط ہوگا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف مقبولیت کے ذریعے پاکستان کا دفاع نہیں کیا جا سکتا۔موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہم اپنے اختلافات ایک طرف رکھ کریکجا ہو جائیں اوراپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو کردشمن کا بھرپور مقابلہ کریں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ آئین 1973 میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نگرانی میں تشکیل دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ 52 سال بعد ہم اس میں موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق ایسی تبدیلیاں عمل میں لائیں جو آئین کی روح کے منافی نہ ہوں۔







