
وفاقی وزیر اطلاعات عطاللہ تارڑ نے اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اراکین اسملبی کی طرف سے عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی سے متلعق توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جیل کی ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ پھر آپ اس کے ذریعے فوج کے سربراہان اور قومی سلامتی کے اداروں کی تضحیک کی جائے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جیل میں ملاقات اس لیے نہیں ہوتی کہ سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کو بدنام کیا جائے۔‘ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’جیل میں ملاقات ملکی اداروں کے خلاف سازشوں کے لیے نہیں قانونی امور کے لیے ہوتی ہے۔‘
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ’غیر قانونی مطالبات کبھی پورے نہیں ہوں گے۔‘
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ’پی ٹی آئی دور میں سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان نے دورہ امریکہ میں کہتے رہے کہ ’میں جیلوں میں ان کے اے سی اتروا دوں گا







