
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ یوکرینی حکام کے ساتھ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ معاہدے پر بات چیت نتیجہ خیز رہی، لیکن اس پر ابھی مزید کام کرنا باقی ہے۔
اتوار کے روز فلوریڈا میں ہونے والے مذاکرات میں یوکرین کے وفد کی قیادت قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری رستم عمروف کر رہے تھے جو یوکرین کے نئے چیف مذاکرات کار ہیں۔
ملاقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر بھی شامل تھے۔
وٹکوف اگلے ہفتے روسی حکام سے مذاکرات کے لیے ماسکو کا دورہ کریں گے







