تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس پر حملوں میں تین اہلکار شہید ، 5 دہشتگرد جہنم واصل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں پولیس پر حملوں میں تین پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ کرم میں پولیس مقابلے میں پانچ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں سکیورٹی فورسز پر حملوں کی اطلاعات ہیں لیکن اب تک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کی جانب سے اس بارے میں جب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

بنوں میں آج صبح ایک پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں مسلح افراد نے کانسٹیبل محمد طارق کو اس وقت فائرنگ کر کے ہلاک کیا جب وہ ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے اور بنوں میرنشاہ روڈ بلاک کر دیا ہے۔

چند روز قبل ممش خیل قوم نے شدت پسندی کے واقعات اور ان کے خلاف کارروائیوں میں کسی فریق کی بھی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بنوں میں چند روز پہلے ایک پولیس تھانے پر حملے کے بعد جب مسلح افراد واپس جا رہے تھے تو ہاتھی خیل قبیلے کے لوگوں نے انھیں گھیرے میں لے لیا تھا جہاں بعد میں پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی تھی۔ ریجنل پولیس افسر سجاد خان کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا اس علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں تین مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ کئی کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھیں موصول ہوئی ہیں

جواب دیں

Back to top button