تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا

ڈی سی دیامر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق برفباری کے باعث بابوسر ٹاپ اور ملحقہ خیبر پختونخوا کے علاقے بند ہیں، برفباری سے سڑکوں پر خطرناک اور پھسلن کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

 

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ برف ہٹانے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے، دیامر اور خیبر پختونخوا کی حدود سے سیکیورٹی واپس بلالی گئی ہے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام صورتحال کے پیشِ نظر بابوسر روڈ تاحکمِ ثانی بند رہے گا۔

جواب دیں

Back to top button