تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیاتپاکستان

میرا دل چاہا اے آر رحمٰن کو ماروں ، رام گوپال ورما کا انکشاف

فلم ’رنگیلا‘ کی سنیما میں دوبارہ ریلیز کی تیاریوں کے سلسلے میں رام گوپال ورما نے ماضی کے دریچوں سے کچھ یادداشتیں شیئر کی ہیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ اے آر رحمٰن نے کچھ دھنیں ترتیب دینے میں بہت زیادہ وقت لیا جس سے میں شدید کوفت کا شکار ہو گیا تھا۔

رام گوپال ورما نے گانا ’ہے راما‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اس گانے کی کمپوزیشن کے لیے گوا گئے تھے اور وہاں 5 دن قیام کیا تھا، پہلے دن اے آر رحمٰن نے مجھ سے کہا کہ رامو میں کچھ سوچ رہا ہوں، کل سناؤں گا، دوسرے دن انہوں نے کچھ اور کہا، تیسرے دن بھی ٹالتے رہے، یہاں تک کہ پانچوں دن انہوں نے کوئی کام نہیں کیا، پھر اچانک کہا کہ میں ایک کام کرتا ہوں کہ چنئی جا تا ہوں وہاں سے دھن بھیجوں گا۔

فلم ساز نے انکشاف کیا کہ بعد میں اے آر رحمٰن نے مجھ سے کہا کہ اگلی بار جب آپ مجھے کسی ہوٹل میں ٹھہرائیں تو یقینی بنائیں کہ وہاں ٹی وی نہ ہو، کیونکہ میں سارا وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا۔

رام گوپال ورما نے کہا کہ یہ سن کر میرا دل چاہا کہ میں اے آر رحمٰن کو ماروں، لیکن پھر جب وہ آخر کار ’ہے راما‘ جیسا شاہ کار گانا لے کر آئے تو مجھے احساس ہوا کہ عظیم چیزوں کے لیے صبر کرنا پڑتا ہے اور دن کے اختتام پر یہ انتظار رائیگاں نہیں جاتا، جو انہوں نے ثابت بھی کر دیا۔

جواب دیں

Back to top button