تازہ ترینجرم کہانیخبریںسیاسیاتپاکستان

بنوں: مسلح افراد کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں جمعرات کی شب پولیس تھانے پر مسلح افراد کے حملے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

بنوں کے ریجنل پولیس افسر کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے چاروں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے جس پر تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ ڈومیل اور تھانہ ٹاؤن کی نفری اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئے اور مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

گذشتہ روز تھانہ ہوید کی حدود شیخ لنڈک پولیس چوکی پر نا معلوم افراد نے کواڈ کاپٹر حملہ کیا تھا جس میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

مسلح افراد نے کواڈ کاپٹر ڈرون سے پولیس چوکی پر دھماکہ خیز مواد گرایا۔

زخمی ہونے والوں میں سپاہی اسلم سپاہی حمید اللہ اور سپاہی اسماعیل شامل ہیں.

جواب دیں

Back to top button